پھالیہ کے مختلف اداروں، بازار، سڑکوں اور دیگر جگہوں کو الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کرکے دکھایا گیا ہے۔
مذہبی ادارے:
پھالیہ میں کافی تعداد میں مساجد اور جامعہ مسجدیں ہیں۔ اس کے علاوہ دربار، امام بارگاہ اور ایک بڑی عیدگاہ بھی موجود ہے۔
تعلیمی ادارے:
پھالیہ تعلیمی حوالے سے علاقے میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔ یہاں یونیورسٹی کیمپس، سرکاری اور غیر سرکاری ڈگری کالجز، ٹیکنیکل کالجز، ہائی سکولز، ایلیمنٹری سکولز، پرائمری سکولز، مدارس کافی تعداد میں موجود ہیں۔
طبّی ادارے:
پھالیہ میں طبّی سہولتیں عام ہیں۔ ایک بڑا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہے، حیوانات کیلئے ویٹرنری ہسپتال اور اس کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتال اور کلینک جا بجا موجود ہیں۔
پھالیہ میں ایدھی ویلفیئر سنٹر کے علاوہ بہت ساری علاقائی فلاحی تنظیمیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہیں۔
مالیاتی ادارے:
پھالیہ میں نیشنل بنک، یونائیٹڈ لمیٹڈ بنک، مسلم کمرشل بنک، حبیب بنک لمیٹڈ، پنجاب بنک کے علاوہ بھی دیگر بنکوں کی شاخیں اور کرنسی ایکسچینجز موجود ہیں۔ جلد پھالیہ میں موجود مالیاتی اداروں کی تصاویر لوڈ کی جائیں گی۔
تحفظِ عامّہ کے ادارے:
پھالیہ میں تحفّظِ عامہ کیلئے پولیس اسٹیشن (ماڈل پولیس اسٹیشن) موجود ہے۔
خوبصورت مناظر
پھالیہ تحصیل کی ترقی میں کاروبار کے علاوہ زراعت کا بہت اہم کردار ہے۔ یہاں ہر طرف ہریالی اور خوبصورت مناظر نظر آتے ہیں۔ جلد پھالیہ کے خوبصورت مناظر کی تصاویر لوڈ کی جائیں گی۔
بازار و سڑکیں:
پھالیہ کا ایک مین بازار ہے جو کافی لمبا ہے اور اس کے علاوہ بھی دیگر مارکیٹس موجود ہیں جہاں سے ضروریاتِ زندگی کا سامان آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔
دیگر:
پھالیہ میں نظم و ضبط کا بہت اچھا معیار ہے۔ یہاں پریس کلب، ہالز، اور ریسٹورنٹس کے علاوہ برگر شاپس، موبائل اور کمپیوٹر سٹورز، کریانہ، منیاری، کپڑا اور دیگر بہت ساری ضروریات زندگی سے متعلقہ سہولیات دستیاب ہیں۔
No comments:
Post a Comment
1 ♂ If you're asking a question click the Subscribe By Email link, below the comment form, to be notified of replies.
2 ♂Do NOT add links to the body of your comment as they will not be published.
3 ♂ Only the comments posted in ENGLISH will be approved.
4 ♂ If you have a problem check first the comments , maybe you will find the solution there.